افغانستان: ملیشیا کمانڈر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی افغانستان میں منشیات کی پیداوار کے ایک بڑے علاقے میں مسلح افراد نے گھات لگا کر ملیشیا کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی کے چیف فضل احمد نظاری نے بتایا کہ مسلح افراد نے بدھ کی رات ایک مقامی ملیشیا رہنما کمانڈر اسلم اور ان کے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فضل احمد نظاری نے کہا کہ فوج کو تفتیش کی غرض سے ضلع جرم بھیجا گیا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ حملے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے لیکن نامہ نگاروں کے مطابق اس واقعہ کی وجہ جمیعت اسلامی میں متصادم دھڑوں کی کشیدگی یا منشیات کی سمگلنگ پر تنازعہ ہو سکتی ہے۔ جمیعت اسلامی نامی مسلح دھڑے کا شمالی افغانستان کے بیشتر علاقے پر غلبہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||