BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 October, 2004, 05:57 GMT 10:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مباحثہ: داخلی امور پرسخت بحث
صدر بش اور سینیٹر کیری
تیسرے راؤنڈ میں داخلی امور پر سخت بحث ہوئی
امریکہ میں ٹی وی پر صدر بش اور جان کیری کے مابین ہونے والے تیسرے اور آخری مناظرے میں سکیورٹی، ٹیکس اور صحت عامہ کے امور پر سخت بحث ہوئی۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے انعقاد میں تین ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے اور رائے عامہ کے اعتبار سے دونوں حریف ایک دوسرے کے خاصے ہم پلہ دکھائی دیتے ہیں۔

آخری مباحثے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جان کیری کا کہنا تھا کہ وہ ’دہشت گردی کے خلاف زیادہ دانشمندی سے جنگ کرتے‘ جبکہ صدر بش یہ یقین دہانی کراتے رہے کہ وہ ’ پیش قدمی کرتے رہیں گے‘۔

صدر بش نے اپنے حریف پر ’انتہائی بائیں بازو‘ کی پالیسیوں کے پرچار کا الزام لگایا جبکہ کیری کا موقف تھا کہ صدر بش کی قیادت میں متوسط طبقے کے پیر اکھڑ گئے ہیں۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ صدر بش کے دور میں لوگوں کی ریکارڈ تعداد کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑے اور صحت کا نظام درہم برہم ہوتا چلا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر بش ضرورت مندوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے امراء کے لیے ٹیکسوں میں کٹوتی میں دلچسپی لیتے رہے۔

صدر بش کا موقف تھا کہ نظام صحت سے متعلق ڈیموکریٹک پارٹی کے منصوبہ محض’ کھوکھلا وعدہ‘ تھا اور عام آدمی کی استطاعت سے باہر تھا۔

ایریزونا میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار راب واٹسن کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں میں کوئی بھی فیصلہ کُن وار نہیں کر سکا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تیسرے مباحثے کی اہمیت اس لیے مزید بڑھ جاتی ہے کہ پہلے دو مناظروں میں کیری کی عمدہ کارکردگی کے باعث رائے عامہ کے اعتبار سے ان کی حمایت میں اضافہ ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد