BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 October, 2004, 20:12 GMT 01:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی انتخابات: ایف بی آئی

 ابف بی آئی
امریکی ریاست اوہائیو میں مسلمان ووٹروں نے الزام لگایا ہے کہ ایف بی آئی انہیں ہراساں کر رہی ہے تاکہ وہ صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے سے گریز کریں۔

ریڈیو سٹیشن ڈیموکریسی ناؤ کو انٹرویو دیتے ہوئے اریزونا ریاست کے ستائیس سالہ یمنی تارک وطن یاسر المودی نے کہا ہے کہ ان کو اور ان کی ریاست میں بہت سے مسلمانوں کو ایف بی آئی انٹرویو کرہی ہے اور مسلمان ووٹر ہراساں ہو رہے ہیں۔

ایف بی آیی ووٹروں سے جا کر کہتی ہے کہ وہ اپنے ملنے جلنے والے دس لوگوں کی لسٹ دیں اور یہ بتائیں کہ ان میں سے کون پاکستان گیا ہے یا وہاں سے ہو کر آیا ہے۔

ایف بی آئی کی اس کاروائی کو اکتوبر اپریشن کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد مسلمان ووٹروں کو اتنا ہراساں کرنا ہے کہ ووٹ دینے کی لئے گھر سے نہ نکلیں۔ کم علم رکھنی والے ووٹروں کو خدشہ ہے کہ حکومت کو علم ہو جائے گا کہ انہوں نے بش کے مخالف ووٹ دیا ہے اور ان کی پکڑ دھکڑ شروع ہو جائے گی۔

ماضی میں اس طرح کے ہتھکنڈے سیاہ فام ووٹروں کے خلاف عام استعمال کیے جاتے تھے_ ان کے علاقوں میں یک دم پولیس کا گشت بڑھا دیا جاتا تھا، ان پر مقدمات درج کیے جاتے تھے اور ان کے گھروں پر چھاپے پڑنے شروع ہو جاتے تھے_ الیکشن کے دن بھی ایسا ماحول پیدا کیا جاتا تھا کہ کالے ووٹر ہراساں ہو کر گھروں سے نہ نکلیں۔

پچھلے الیکشن میں سیاہ فام ووٹروں نے فلوریڈا میں یہی الزام لگایا تھا کہ ان کو ہراساں کیا گیا۔مسلمان رہنماؤن کا الزام ہے کہ ان کے خلاف یہی ہتھکنڈہ استعمال کیا جی رہا ہے۔

بش کے حامی یہ ہتھکنڈہ اس لئے بھی استعمال کر رہے ہیں کہ آخری سروے کے مطابق مسلمانوں کے 76 فیصد ووٹ سینیٹر کیری کو اور 7 فیصد صدر بش کو مل رہے ہیں۔ عرب امریکی سینیٹر کیری کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں اور دوسری مسلمان تنظیمیں اسی طرح کے اعلانات کرنے جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد