BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 October, 2004, 16:39 GMT 21:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیری کی پسندیدگی میں اضافہ

بش کیری
صدر بش اور سینیٹر کیری کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ براہ راست محاذ آرائی کی شکل اختیار کر گیا جب سینیٹر کیری نے پہلے سوال سے ہی جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے صدر بش پر الزام لگایا کہ انہوں نے امریکی عوام کو گمراہ کیا اور ایک غیر ضروری جنگ میں دھکیل دیا۔

جواب میں صدر بش نےمتعدد دفعہ الزام عائد کیا کہ سینیٹر کیری کا یہ کہنا کہ امریکہ عراق میں غلط وقت پر غلط جنگ لڑ رہا ہے امریکی فوجیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

سینٹر کیری نےصدر بش کی پالیسیوں کو علیحدگی پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں۔ کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ اس مبا حثے میں کوئی امیدوار بھی دوسرے کو چت نہیں کر سکا لیکن اس پر تقریباً اتفاق رائے ہے کہ سینیٹر کیری کو سبقت حاصل رہی۔

صدر بش کو مباحثے کی تیاری کروانے والے سینیٹر جان مکین نے خود اقرار کیا کہ یہ سینیٹر کیری کا پچھلے چھ ہفتوں میں نہایت روشن لمحہ تھا اور انہوں نے اپنے آپ کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ بقول سینیٹر جان مکین کے ’جان کیری لتاڑتے ہوئے آئے‘۔

مباحثے سے پسندیدگی
کیری: 45 فیصد
بش: 36 فیصد
بے فیصلہ: 17 فیصد
اے بی سی ٹی وی سروے

پاکستانی امریکیوں نے بھی مباحثے کو بہت غور سے سنا ان کی زیادہ تعداد نے سینیٹر کیری کی تعریف کی اور کہا کہ اس مباحثے میں سینیٹر کیری کے بارے میں پیدا ہونے والے بہت سے شکوک دور ہوئے ہیں۔

ورجینیا سے سید فرید حسن کا کہنا ہے کہ سینیٹر کیری کو واضح برتری حاصل تھی۔ لاس اینجلس سے ڈاکٹر عمر علی کے خیال میں کیری بھی پورا سچ بولنے سے قاصر تھے کیونکہ وہ بھی حکمران ٹولے کا حصہ ہیں۔

سان فرانسسکو سے ریپبلکن پارٹی کے حامی ڈاکٹر خواجہ اشرف کی رائے میں سینیٹر کیری مباحثے میں بہت بہتر تھے ان کے خیال میں صدر بش انتہائی کنفیوز تھے۔ سینیٹر کیری کی صدارتی مہم کی پاکستانی اہلکار جناب شاہد خان مباحثے کے بعد بہت پر جوش تھے اور انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کو جو ٹیلیفون کالیں وصول ہو رہی ہیں وہ بہت حوصلہ افزاء ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ’پریس روموں‘ میں سب کا خیال ہے کہ سینیٹر کیری کی ادائیگی بش سے بہت بہتر تھی۔ اخبار کے تبصرہ نگار ہاورڈ کرٹز کا کہنا ہے کہ مباحثے کے فوراً بعد میڈیا کے لئے گئے سروے میں پندرہ فیصد امریکیوں نے کیری کی کارکردگی کو بہتر بتایا۔

بش کیری
لاس اینجلس ٹائمز کے ران براؤن سٹین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض مواقع پر صدر بش چڑے ہوئے اور خفا نظر آ رہے تھے اور الگور کو یہی بات مار گئی تھی۔

نیویارک ٹائمز کے ٹاڈ پروڈن نے لکھا ہے کہ مباحثے کے آخر تک پہنچنے تک سینیٹر کیری نے اپنا مقصد حاصل کر لیا: انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ امریکی فوج کے کمانڈر ان چیف بن سکتے ہیں۔

شکاگو ٹریبون کے مائیکل ٹیکٹ کی رائے ہے کہ مباحثے کے جیتنے اور ہارنے والے کے بارے میں تو ووٹر فیصلہ کریں گے لیکن سینیٹر کیری نے اپنے جیتنے کا ایک اور موقع پیدا کر لیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سروے سینیٹر کیری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ٹی وی چینل اے بی سی کے سروے کے مطابق فلویڈا میں ہونے مباحثے میں پینتالیس فیصد افراد نے جان کیری کی پرفارمنس کو پسند کیا جبکہ چھتیس فی صد افراد کو بش کی پرفارمنس اچھی لگی۔ سترہ فیصد رائے دہندگان نے ابھی تک کیری یا بش کی پرفارمنس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد