طوفان گیا پر قیمتیں نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سمندری طوفان آیون کی وجہ سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پیداوار میں ابھی تک مسائل ہیں جن کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھ کر 50 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو گئی ہے۔ طوفان کے گزرنے کے تین ہفتے بعد بھی تیل کی پیداوار میں کمی، کل پیداوار کا 29 فیصد یا چار لاکھ اسی ہزار بیرل یومیہ ہے۔ اس سے پہلے نائیجیریا میں بھی حال ہی میں تیل کی پیداوار سے متعلق غیر یقینی صورتحال رہی ہے۔ جبکہ اس وقت تیل کی عالمی پیداوار پہلے ہی اپنی حدوں کو چھو رہی ہے۔ ایشیائی تجارت میں امریکی ہلکے خام تیل کی قیمت 50.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک تیل کی سب سے زیادہ قیمت کا ریکارڈ 50.47 فی بیرل رہا ہے۔ یہ ریکارڈ ایک ہفتے پہلے بنا تھا۔ ٹوکیو کے ایک تجزیہ نگار کے مطابق لوگ نائیجیریا اور عراق پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اوپیک کی پیداوار اپنی حد کو چھو رہی ہے۔ اور ایسے وقت میں امریکہ یا نائیجیریا کی تیل کی برآمد میں کمی سے عالمی منڈی میں سپلائی اور ڈیمانڈ کا توازن خراب ہو جائے گا۔ یہ دونوں ممالک مل کر 4.5 ملین بیرل یومیہ پیدا کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||