ہتھیاربھرے جہازکو پرواز کی اجازت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی حکام نے نیپال جانے والے اس ہوائی جہاز کو پرواز کی اجازت دے دی ہے جو حکام نے پچھلے کئی روز سے ایک ائیر پورٹ پر روک رکھا تھا۔ بم اور امریکی ہتھیاروں سے لدے ہوئے اس مال بردار طیارے کو گزشتہ کئی دنوں سے احمد آباد کے ہوائی اڈے پر روک رکھا تھا۔ یہ ہتھیار امریکی حکومت نے نیپال کے لئے بھیجے ہیں اور ان کا استعمال ماؤ نواز باغیوں سے نمٹنے کے لئے کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق یہ مال بردار طیارہ روسی ساخت کا ہے اور یہ ایک بلغاریہ کی ایرلائن کی ملکیت ہے ۔خبروں کے مطابق ہندوستانی حکام نے اس طیارے کو گزشتہ ہفتے کے روز سے روک رکھا تھا اور اس کی خاصی چھان بین کی گئی۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض خبروں میں اس معاملے کو بڑے ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ ایک معمول کا معاملہ ہے ۔ بیان کے مطابق حکومت ہند اس امر سے واقف ہے کہ امریکی حکومت ماو نواز باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نیپالی پولیس کی تربیت کے لئے بم اور دیگر ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرونی خانہ پری کے بعد کل اس طیارے کو پرواز کی اجازت دے دی گئی تھی اور لازمی تفتیش کے عمل کے بعد احمد آباد ہوائی اڈے سے یہ طیارہ آج صبح کھٹمنڈو کے لئے روانہ ہو گیا۔ بیان میں نیپال کو امریکی ہتھیاروں کی سپلائی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن ماضی میں ہندوستان نیپال میں اپنے علاوہ کسی اور ملک کی مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کرتا رہا ہے ۔ امریکہ اور نیپال دونوں ہی نیپال میں ماو نواز باغویوں کو کچلنے کے بارے میں ہندوستان سے صلاح مشورہ کرتے رہے ہیں لیکن ہتھیاروں کی سپلائی سے یہ واضع ہے کہ امریکہ اور نیپال دونوں ہی اس معاملے میں اپنے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ماؤ نوام باغی نیپال میں شہنشاہیت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہے ہیں اور ان سرگرمیوں میں انیس سو چھیانوے سے اب تک تقریبآًدس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||