امریکی فوجیوں پر قتل کا مقدمہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ دو امریکی فوجیوں پر تین عراقی شہریوں کے سوچ سمجھ کر کئے گئے قتل کے لئے مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان دونوں کے نام مائیکل ولیم اور برینٹ مے بتائے گئے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات شائع نہیں کی جاسکتیں کیونکہ جرائم کی تحقیقات کرنے والا فوجی ڈوثرن معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ امریکی فوج کے تفتیش کاروں نے گزشتہ برس کے حملے کے بعد سے عراقیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ کچھ کا تعلق قیدیوں کی ہلاکتوں سے ہے اور کچھ کا امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں سے ہے۔ ایک برطانوی فوجی کو بصرہ کے نزدیک ایک عراقی شہری کے قتل کے الزام کا سامنا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||