BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 June, 2004, 11:51 GMT 16:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ٹارچر: منظوری نہیں دی تھی‘
News image
گوانتانامو بے میں قیدیوں کی حالت زار پر امریکہ پر تنقید ہوتی رہی ہے
امریکہ نے ایک خفیہ دستاویز کے سینکڑوں صفحات شائع کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں پر ٹارچر یا ایذارسانی کی کبھی سرکاری سطح پر منظوری نہیں دی گئی۔

اس دستاویز کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگن نے انتظامیہ کے وکلاء کی قیدیوں کے ساتھ جارجہ پالیسی اپنانے کی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کا کہنا ہے کہ اس دستاویز کی اشاعت سے توقع کی جا رہی ہے کہ ٹارچر کی خبروں کے آنے کے بعد یہ امریکی عوام کو قدرے مطمئن کرنے میں مددگار ہوگی۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ عراق میں ہونے والے تشدد یا ٹارچر کو روکنے کے لیے اعلیٰ سطح پر کیا اقدامات کیے گئے تھے اس بارے میں دستاویز میں کچھ نہیں ہے۔

بغداد کی جیل ابو غریب میں عراقی قیدیوں پر کیے جانے والے تشدد کی تصاویر کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں اس کی مذمت کی گئی اور امریکہ پر تنقید ہوئی۔

ان کاغذات میں صدر بش کا ایک مراسلہ بھی شامل ہے جس میں صدر بش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی قوانین کی ضرورت پر زور دیا ہے تاہم ساتھ ہی کہا ہے کہ اس جنگ میں پکڑے جانے والوں سے انسانی برتاؤ کیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد