BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 September, 2004, 19:07 GMT 00:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکہ کو شکست کا سامنا ہے‘
ایمن الزواہری
القاعدہ کے دوسرے اہم ترین رہنما ایمن الزواہری
القاعدہ تنظیم کے دوسرے اہم ترین رہنما ایمن الزواہری کی ایک نئی وڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ افغانستان اور عراق میں امریکہ کی شکست اب دور نہیں۔

ایمن الزواہری نے کہا کہ امریکی دونوں طرف سے ’آگ کےقابو‘ میں ہیں ’اگر وہ یہ (جنگ) جاری رکھتے ہیں تو وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور اگر وہ وہاں سے واپس چلے جاتے ہیں تو وہ سب کچھ کھو بیٹھیں گے‘۔

الجزیرہ نےکہا کہ الزواہری نے ٹیپ میں دارفور کا بھی ذکر کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیپ حال ہی میں بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ افغانستان کے بیشتر حصے پر امریکہ مخالف قوتوں کا قبضہ ہے۔

یہ ٹیپ الجزیرہ ٹی وی چینل پر دکھائی گئی لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ٹیپ ان تک کیسے پہنچی۔

ٹیپ میں الزواہری کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی مجاہدین کا سامنا کرنے کی بجائے اپنی خندقوں میں چھپے بیٹھے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر پاکستان کی فوج امریکیوں کی مدد نہ کرتی تو غیر ملکی فوجی کب کے افغانستان سے نکل گئے ہوتے۔

رپورٹ پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر ٹیپ اصلی ہے تو اس سے ان ’دہشت گردوں‘ کا حوصلہ بلند کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کو پاکستان فوج نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ وڈیو ٹیپ گیارہ ستمبر کی تیسری برسی سے دو روز پہلے اور افغان سرحد پر قائم غیر ملکی جنگجوؤں کے کیمپوں پر پاکستانی طیاروں کی بم باری کے چند گھنٹے بعد نشر کی گئی ہے۔

اس سے پہلے ایمن الزواہری کا ٹیپ تین مہینے پہلے منظر عام پر آیا تھا۔

ایمن الزواہری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کے ساتھ پاک افغان سرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد