| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے رہنما گرفتار
یمن کے حکام نے مبینہ طور پرالقاعدہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ رہنما محمد حمدي الاھدل کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق محمد حمدی الاھدل کو یمن کے دارالحکومت ثنا سے گرفتار کیا گیا۔ محمد حمدي الاھدل کا شمار یمن میں القاعدہ تنظیم کے دو اعلیٰ ترین رہنماوں میں ہوتا ہے۔ ان پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ سن دو ہزار میں یمن کے ساحل پر لنگر انداز امریکی بحری جنگی جہاز کول پر حملے میں ملوث تھے۔ القاعدہ تنظیم کے دوسرے رہنما علی الحراتی کو امریکی میزائیل کے حملے میں گزشتہ سال نومبر میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||