BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 August, 2004, 20:48 GMT 01:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف جھڑپیں جاری، تین امریکی ہلاک
نجف
سینکڑوں لوگوں نے کہا ہے کہ وہ امریکی حملوں کے خلاف ڈھال بنیں گے
نجف میں جھڑپیں جاری بتائی جاتی ہیں اور اس دوران امریکیوں نے کہا ہے کہ ان کے تین فوجی مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ان اطلاعات کے مطابق امریکی فوجی نجف کے اندر ہیں اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں سے ان کے گلی گلی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ مختلف واقعات میں چار امریکی فوجی بغداد کے مغرب میں واقع انبار صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ان میں سے ایک فوجی سنیچر کو ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوا تھا اور دو زخمی ہوئے تھے جو اب ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک فوجی ایک حادثے میں ہلاک ہوا ہے۔

اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ امریکی فوج نے نجف پر مزید بمباری کی ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق امریکی طیاروں نے شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ اے سی 130 ساخت کے گن شپ سے گلیوں میں زبردست فائرنگ کی۔ بظاہر لڑائی شہر گردو و نواح میں ہو رہی تھی لیکن دھواں شہر کے اوپر پھیلا ہوا تھا۔

مقتدیٰ الصدر کے حامی بد ستور حضرت علی کے روضے اور اس کے احاطے میں موجود ہیں اور تمام انتظام ان کے ہاتھ میں ہے۔ دریں اثنا سینکڑوں کی تعداد میں لوگ روضے میں داخل ہو چکے ہیں اور ان کا کہنا کہ وہ امریکی حملوں کے خلاف انسانی ڈھال بنیں گے۔

مقتدیٰ الصدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ روضے کا قبضہ مذہبی رہنماؤں کے حوالے کر نے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مزاحمت کار مزار کی باہر سے حفاظت کریں گے اور امریکی اور عراقی فوجیوں کو اندر داخل نہیں ہونے دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد