BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 23:20 GMT 04:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف مصحالتی مشن ناکام ہو گیا
نجف
نجف میں جاری لڑائی پانچ اگست کو شروع ہوئی تھی
نجف میں جاری مقتدی الصدر کی مہدی ملیشیا اور امریکی اور عراقی فوجوں کے درمیان جاری لڑائی کو بند کرانے کے لیے جانے والاعراقی مصحالتی وفد اپنے مقصد میں نا کام ہو گیا۔

مقتدی الصدر نے وفد سے ملاقات نہیں کی۔ مقتدی الصدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کی وجہ سے وفد سے نہیں مل سکتے۔ البتہ ان کے ایک معاون نے کہا کہ مقتدی الصدر وفد کی تشکیل سے ناخوش تھے کیونکہ ان کے خیال وفد کی حثیت ایک پیغام رساں سے زیادہ نہیں ہے۔

نجف میں مزاحمت کاروں کی قیادت کرنے والے شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے ایک رشتہ دار بھی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

عراق میں جاری قومی کانفرنس ایک دن کے لیے بڑھا دی گئی ہے ۔ قومی کانفرنس ایک سو افراد پر مشتمل قومی اسمبلی کا انتخاب کرئے گی جو اگلے سال ہونے والے انتخابات کی نگرانی کرئے گی۔

منگل کے روز شہرمیں حضرت علی کے روضے کے قریب شدید لڑائی ہوئی جہاں مقتدیٰ الصدر اور ان کے حامیوں کو امریکی فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

کم سے کم ایک امریکی جہاز نے نجف کے اس بڑے قبرستان پر بم گرائے جہاں سے مزاحمت کاروں نے مشین گنوں اور دیگر اسلحے سے جوابی فائرنگ کی۔

منگل کے روز عراق میں ایک مارٹر حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ شہر کےمصروف علاقے میں الرشید سٹریٹ میں ہوا۔

نجف میں جاری لڑائی پانچ اگست کو شروع ہوئی تھی جس کے بعد شہر میں جون کو ہونے والی جنگ بندی ختم ہو گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد