سپین میں ایٹاانتباہ کے بعد دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمال مغربی سپین کے دو شہروں میں باسک علیحدگی پسندوں کے انتباہ کے بعد دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے قبل باسل میں اخبارات کو علیحدگی پسندوں کی مسلح تحریک، ایٹا کی جانب سے وارننگ موصول ہوئی تھی۔ ان میں سے ایک دھماکہ سانکزنزو نامی شہر میں کشتی رانی کے ایک کلب کے قریب ہوا جس میں ایک شخص زخمی بتایا جاتا ہے۔ دوسرا دھماکہ بائیونا نامی شہر میں ہوا جہاں بم دھماکے سے اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کویی اطلاع نہیں ہے۔ اس ماہ شمالی سپین کے ساحلی تفریحی علاقوں میں چار مختلف دھماکے ہو چکے ہیں تاہم یہ دھماکے کم قوت کے تھے۔ گزشتہ تین دھائیوں سے ایٹا مسلح جدوجہد کر رہی ہے جس میں اب تک بہت سے لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ باسک علیحدگی پسند شمالی اسپین اور جنوب مغربی فرانس کے کچھ علاقوں پر مشتمل سات علاقوں کی آزادی چاہتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||