سپین میں پٹڑی پر بم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین میں چند ہفتے قبل خوفناک دھماکوں کے بعد جن میں دو سو کے قریب افراد مارے گئے تھے، پولیس کو میڈرڈ اور سیوائل کے ریلوے لائن پر رکھا ہوا ایک بم ملا ہے۔ سپین کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کا پتہ اس وقت چلا جب ریلوے کے ایک کارکن کی اس پر نظر پڑی۔ یہ مواد وزن میں دس کلو تھا اور اس کے ساتھ ایک تار نصب تھی جس کے ذریعے دھماکہ کیا جانا تھا۔ یہ بم کس نے رکھا تھا اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ وزیر نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی پولیس اور سکیورٹی دستوں پر اعتماد رکھیں۔ ریلوے لائن پر ٹرین سروس فوری طور پر روک دی گئی ہے اور ٹرین پر پہلے سے سوار مسافروں کو بسوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||