مقتدیٰ الصدر لڑائی میں زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدی الصدر نجف میں جمعرات کو امریکی فوج سے ہونے والی شدید لڑائی میں زخمی ہو گئے ہیں۔ نجف سے مقتدی الصدر کے زخمی ہونے کے علاوہ مزید کوئی تفصیل موصول نہیں ہوئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مقتدی الصدر امریکی فوج کی بمباری میں زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ان کے بارے میں مزید کوئی اطلاع نہیں ملی۔ رائٹرز نے مقتدی الصدر کے ایک ترجمان احمد شینابی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقتدی الصدر کو امریکی بمباری میں تین زخم آئے ہیں۔ لیکن ان کی حالات کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ زخمی ہونے کے بعد مقتدی الصدر کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ جمعرات کو امریکی فوج مقتدی الصدر کے گھر میں گھس گئی تھی لیکن مقتدی الصدر اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||