BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 August, 2004, 01:26 GMT 06:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف پر حملہ اور مزاحمت جاری
 نجف
نجف میں ایک مزاحمت کار
عراق کے شہر نجف پر امریکی فوج کا حملہ اور مقتدی الصدر کی ملیشیا کی جانب سے مسلسل مزاحمت جاری ہے۔

بصرہ میں جھڑپوں کے دوران ایک برطانوی فوجی ہلاک اور دو برطانوی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ لندن میں وزارتِ دفاع نے برطانوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

بغداد کے علاقے صدر سٹی میں جھڑپوں کے بعد سولہ گھنٹے کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

الصدر کے حامیوں کی دھمکیوں کے بعد بصرہ میں تیل نکالنے کا کام بھی روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بصرہ سے روزانہ بیس لاکھ بیرل تیل نکالا جاتا ہے جو عراق کے تیل کی پیداوار کا بیس فی صد ہے۔

نجف میں مسلسل بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث پولینڈ کے فوجیوں نے ان دو صوبوں میں نگرانی کے فرائض بھی امریکی فوجیوں کے حوالے کر دیئے ہیں جہاں انہیں متعین کیا گیا تھا۔

شمالی بغداد میں گزشتہ روز بعقوبہ کے قریب ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوئے ۔

مقتدی الصدر کے ترجمان عبدالہادی ال دراجی نے وزیر اعظم ایاز علاوی کی طرف سے تیس روزہ عام معافی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا عام معافی کے اعلان ان کے لیے ہونا چاہیے جنہوں نے جرائم کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ معافی ان کے لیے ہونی چاہیے جو دہشت گردی میں ملوث ہیں یا جو عراق کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی کارروائیاں دراصل ملک پر ہونے والے قبضے کے خلاف مزاحمت ہے۔

اس معافی کا اعلان عراق کی عبوری حکومت کے وزیراعظم ایاد علاوی نے کیا تھا اور ان کا کہنا تھاکہ وہ نہیں سمجھتے کے بقول ان کے نجف کے جنگجوں پر مقتدیٰ الصدر کا کوئی کنٹرول ہے۔

تاہم بعد میں الصدر سے کہا گیا کہ وہ اپنے حامیوں سمیت شہر خالی کر دیں۔ جس کے جواب میں الصدر نے کہا ہے کہ وہ شہر سے نہیں جائیں گے اور خون کے آخری قطرے تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد