عراق: حملوں میں سترہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمالی شہر موصل میں اتوار کی صبح ایک پولیس سٹیشن کے باہر ہونے والے خودکش کار بم دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بچاس سے زیادہ خمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد پولیس اہلکار تھے جب کہ زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ثمر نامی علاقے میں پیش آیا ہے اور دھماکے کے نتیجے میں پولیس سٹیشن کی عمارت کا کچھ حصہ، قریبی گھر، پولیس اور عام شہریوں کی درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ عراق کے مغربی شہر فلوجہ میں امریکی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور امریکی بمباری کے نتیجے میں کم از کم دس عراقی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگ ہسپتال کی طرف دوڑے تاکہ اپنے عزیز و اقارب کی بابت معلومات حاصل کر سکیں۔ امریکی فوج اس سے پہلے بھی فلوجہ کے بعض علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنا چکی ہے کیونکہ اس کے بقول مزاحمتی عناصر ان مقامات کو باغیانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ادھر عراقی دارالحکومت بغداد کے مرکزی علاقے میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بی بی سی کا ایک ڈرائیور بھی شامل ہے اور وہ سر میں شیشہ لگنے سے زخمی ہوا ہے لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||