BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 July, 2004, 19:50 GMT 00:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ پر امریکی فوج کا حملہ
فلوجہ میں حملہ
کچھ عرصہ سے فلوجہ امریکی ہوائی حملوں کی زد میں ہے
عراق میں امریکی فوج نے فلوجہ میں ایک اور ہوائی حملہ کیا ہے جس میں ایک عمارت کے تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے بغداد کے مغرب میں فلوجہ شہر کےعلاقے شہدا کے گردونواح میں ہوائی حملے کے دوران ایک عمارت کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔

علاقے کے ایک شہری نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، بتایا ’میں نے ساڑھے دس بجے رات ایک شدید دھماکے کی آواز سنی جو شہدا کی طرف سے آئی۔ یہ ہوائی حملہ ایک گھر پر ہوا تھا‘۔

امریکی فوج نے پچھلے ایک ماہ میں فلوجہ میں کم از کم سات ہوائی حملے کیے ہیں جن میں کئی عمارتوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جولائی کے شروع میں ایک حملے میں تئیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ عمارتیں ابومصعب الزرقاوی کے گروہ سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں کے زیر استعمال تھیں۔

بغداد میں امریکی فوج کے ترجمان نے ہوائی حملے کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد