بم حملہ، دو امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سمارہ میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی شہر سمارا بغداد کے شمال میں واقع ہے۔ یہ حملہ جمعرات کی شام ہوا تھا اور ایک امریکی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا تاہم دوسرا فوجی کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں ہلاک ہوا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سمارا میں ایسے کئی حملے کیے جاچکے ہیں۔ امریکی فوجی چاہتے ہیں کہ اس علاقے کو حملہ آوروں کا مرکز بنانے سے روکا جاسکے۔ جمعہ کی صبح فلوجہ کے علاقے میں امریکی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے۔ فوج کا دعوٰی ہے کہ یہاں مشتبہ عسکریت ابو مصعب الزرقاوی کی پناہ گاہ تھی۔ الزرقاوی کو عراق میں اغوا کے کئی واقعات میں ملوث تصور کیا جارہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||