امریکی فوجی سمیت تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور عراق کی وزارتِ خزانہ کے ایک سینیئر اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب موصل میں سڑک کے کنارے رکھا ہوا بم پھٹ گیا۔ اس دھماکے میں دو امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر مرکزی بغداد میں ایک دھماکے میں عراق کی وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ اہلکار احسن کریم زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان کے دو ذاتی محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ احسن کریم اس وقت زخمی ہوئے جب گاڑیوں کے اس قافلے کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی جس میں آڈٹ بورڈ کے سربراہ سوار تھے۔ دریں اثناء امریکی فوج نے فلوجہ میں پھر کارروائی کی ہے جس کا مقصد القاعدہ کے رکن معصب الزرقاوی کو گرفتار کرنا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عراق میں یرغمال بنائے جانے والے غیر ملکیوں کو اغوا کرنے اور بعد میں ہلاک کردینے کے ذمہ دار ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||