عراق: دھماکے میں 68 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بقوبہ میں کیے جانے والے خودکش کار بم حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اڑسٹھ ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا جس کا نشانہ ٹاؤن سینٹر کی عمارت تھی، جہاں سکیورٹی فورسز کی بھرتی ہو رہی تھی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ بقوبہ دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں پینسٹھ کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف برسرپیکار مزاحمت کار عراقی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں۔ بعقوبہ میں سنی اور شیعہ دونوں فرقے آباد ہیں، اور یہاں امریکی افواج، اور عراقی سکیورٹی اہلکاروں کو کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں عراقی عبوری حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، انتظامیہ کے ایک سو ساٹھ رکن ہلاک کیے جا چکے ہیں |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||