سات عراقی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے جنوب میں عراقی افوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ علاقے میں عراقی فوج کے ساتھ کام کرنے والی بین الاقوامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سووریہ شہر کے پاس ہونے والے تصادم میں سات عراقی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پینتیس مزاحمت کار ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید چالیس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصادم تب شروع ہوا جب عراقی فوجی امریکی اور یکرینین افواج کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں شامل تھے۔ دریں اثناء عراق کے شمال میں دو افراد اس وقت مارے گئے جب وہ کرکک کے نزدیک ایک تیل کی پائپ لائن پر بم لگانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک دوسرے حادثے میں ایک عراقی پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||