چین: فحش سائٹوں کے خلاف مہم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر پورنوگرافی یعنی فحاشی اور عریانیت کے خلاف نئی مہم کے ابتدائی دس دنوں میں تقریباً سات سو ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔ چین میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں پراب لازم ہے کہ وہ صارفین کا اصل ناموں کے ساتھ اندراج کریں۔ اس کے علاوہ ایک نئی ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے غیرچینی عریاں ویب سائٹس کو بھی بلاک کیا جا سکے گا۔ چین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عریاں ویب سائٹس کا اتنی تیزی سے بڑھنا شاید اس وجہ سے ہے کہ نوجوانوں میں اخلاقیات کا معیار گر گیا ہے اور انہیں گھر اور سکول میں جنس سے متعلق تعلیم نہیں دی جاتی۔ ایک اندازے کے مطابق چین میں 87 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جن میں سے نصف کی عمر چوبیس سال سے کم ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||