BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
علاوی لبنان کے دورے پر
ایاد علاوی
عراق کے عبوری وزیراعظم ایاد علاوی
عراق کے عبوری وزیراعظم ایاد علاوی لبنان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ اپنی انتظامیہ کے لیے خطے کے ممالک سے حمایت حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وہ اس ضمن میں دیگر ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

توقع ہے کہ بیروت میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اقتصادی معاملات کو اولین توجہ دی جائے گی۔

عراق کے عبوری وزیراعظم ایاد علاوی اور شام کے صدر بشرالاسد کے درمیان سرحدی سکیورٹی کے سلسلے میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے یہ خبریں منظر عام پر آ رہی تھیں کہ غیرملکی جنگجو شام کے راستے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔

شام کے وزیراعظم محمد ناجی اوتری نے کہا کہ ان کی حکومت عراق میں سکیورٹی کی بحالی کے لیے مدد کرنے کا تہہ دل سے ارادہ رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ شام اور عراق کے کے درمیان یہ پیش رفت بھی ہوئی ہے کہ فریقین نے اس بات پر اصولی اتفاق کیا ہے کہ صدام حسین کی حکومت کےخاتمے کے بعد شام میں منجمند ہو جانے والے عراقی اثاثے واپس کر دیئے جائیں گے۔

ان اثاثوں کی مالیت نصف ارب سے ایک ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد