بغداد میں مارٹر حملہ، متعدد زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک مارٹر حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ مارٹر بم شہر کے وسط میں داغے گئے۔ اسی علاقے میں عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی کی سیاسی جماعت کا دفتر بھی واقع ہے۔ ایک اور عراقی شہر بعقوبہ میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی امریکی فوج کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ منگل کے روز انبار صوبے میں ایک کارروائی کے دوران چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ادھر ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر میں عراق میں سرگرم شدت پسند الزرقاوی کی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے مغرب میں امریکیوں پر کیے جانے والے حملے اس نے کرائے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ الزرقاوی کی تنظیم کی عسکری شاخوں توحید اور جہاد کے ایک سو ارکان نے پیر کو السقلاویہ میں امریکی فوج پر حملہ کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||