BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 July, 2004, 00:59 GMT 05:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بعقوبہ میں دھماکہ، نو ہلاک
عبوری انتظامیہ کو اقتدار کی منتقلی کے بعد یہ سب سے بڑا دھماکہ ہے
عبوری انتظامیہ کو اقتدار کی منتقلی کے بعد یہ سب سے بڑا دھماکہ ہے
عراق کے شہربعقوبہ کے نزدیک کار بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوۓ ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ بم لگانے والوں نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو اتوار کو گولیوں سے ہلاک ہونے والے دو افراد کے سوگ کے لۓ جمع ہوۓ تھے۔

اتوار کے ہلاک شدگان میں سے ایک کے بھائی کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اس حملے میں ہلاک ہوگیا ہے جسے نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد سب سے خطرناک حملہ بتایا گیا ہے۔

عبوری انتظامیہ سکیورٹی کو سخت تر کرنے کے لۓ آج نۓ قوانین کا اعلان کرنے والی ہے۔ اس اعلان میں ایک ہفتے کی تاخیر ہو چکی ہے اور اعتراض کرنے والے اسے عبوری حکومت کی نااہلی قرار دے رہے ہیں۔

ایک امریکی فوجی افسر نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں کار بم کے دھماکے کے وقت کوئی امریکی نہیں تھا اور صاف ظاہر ہے کہ اس کا نشانہ عراقی ہی تھے۔ امریکی فوجی دھماکے کے بعد وہاں پہنچے۔

ایک پولیس افسر کا بیان ہے کہ حملے میں چودہ افراد ہلاک اور ستر زخمی ہوئے ہیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد