یرغمال امریکی فوجی رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں چند روز قبل یرغمال بنائے گئے لبنانی نژاد امریکی فوجی واصف علی حسون کے بھائی سمیع کا کہنا ہے کہ واصف کو رہا کر دیا گیا ہے۔ سمیع کے مطابق ان کے اہل خانہ کو منگل کی صبح اطلاع ملی کہ واصف کو رہائی مل گئی ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اطلاع انہیں کس نے دی ہے تاہم کہا کہ واصف کی طرف سے انہیں اشارہ ملا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ اس سے قبل سنیچر کے روز ایک ویب سائٹ پر دعوٰی کیا گیا تھا کہ واصف حسون کا سر کاٹ دیا گیا ہے۔ سمیع کا کہنا تھا شمالی لبنان کے شہر تریپولی سے بتایا: ’ہمیں اپنے بھائی کا ٹیلی فون آیا تھا جس سے ہماری تسلی ہوگئی۔ میرے بھائی نے بتایا کہ وہ زندہ ہیں اور رہا کر دیے گئے ہیں۔‘ ایک اطلاع کے مطابق بغداد میں قائم لبنانی سفارتخانے نے بھی لبنان کی وزارت خارجہ کو مطلع کیا ہے کہ مذکورہ فوجی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||