BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 July, 2004, 19:21 GMT 00:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوجی: سر قلمی کی تردید
حسون ایک مسلمان اور عرب ہے: والد
حسون ایک مسلمان اور عرب ہے: والد
لبنانی نژاد امریکی فوجی واصف علی حسون کی سر قلمی کی بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔

عراق میں سرگرم شدت پسند گروپ انصار السنہ نے اتوار کو اس دعوے کی تردید کی ہے کہ لبنانی نژاد یرغمال امریکی فوجی واصف علی حسون کا سر قلم کر دیا ہے۔

امریکی حکام نے سنیچر کو کہا تھا کہ وہ عراق میں اغواء ہونے والے فوجی کو انصار السنہ آرمی کے ہاتھوں سر قلم کیے جانے کے دعوے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

عراق کے ایک شدت پسند گروہ نے انٹرنیٹ پر لبنانی نژاد امریکی فوجی کا سر قلم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسی انٹرنیٹ کے مطابق انصار السنہ آرمی نے اتوار کو کہا کہ اس سے منصوب امریکی فوجی کے قتل کی خبر بلکل غلط ہے۔

شدت پسند گروپ نے متنبہ کیا آئندہ اس کسی کاروائی سے مطلق تمام خبریں اس آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کی جائیں۔

پہلے والی خبر میں دعوی کیا تھا کہ انصار السنہ آرمی نے لبنانی نژاد امریکی فوجی واصف علی حسون کا سرقلم کردیا ہے اور جلد ہی اس کی ویڈیو فلم جاری کردی جائے گی۔

باپ کی اپیل
 واصف علی حسون کو مسلمان اور عرب ہونے کے نام پر رہا کر دیا جائے
واصف علی حسون کے والد

واصف علی حسون کو دو ہفتے قبل اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد عرب ٹیلی ویژن چینلوں پر اس کی فلم دکھائی گئی تھی جس میں اس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

ان کو اغواء کرنے والوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر’مقبوضہ عراق‘ میں قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو وہ واصف علی حسون کو ہلاک کردیں گے۔

اردن میں مقیم واصف علی حسون کے رشتہ داروں نے سنیچر کے روز اپنے گھروں میں پردے گرائے رکھے۔

News image
حسون کے محلہ دار مسلمان حیرت زدہ ہیں

واصف علی حسون کے والد نے اغوا کنندگان سے اپیل کی تھی کہ ان کے بیٹے کو مسمان اور عرب ہونے کے نام پر رہا کر دیا جائے۔

دوسری جانب بغداد کی بدنام زمانہ ابو غریب جیل کی سابق انچارج امریکی خاتون جنرل یانس کارپنسکی نےگزشتہ روز دعوٰی کیا تھا کہ ان کے پاس اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ عراق میں قیدیوں سے تفتیش میں اسرائیلی ایجنٹ بھی شریک رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد