’مصراغوا کاروں کے سامنے نہ جھکے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی نے مصر سے کہا ہے کہ وہ اغوائیوں کے سامنے نہ جھکے جنہوں نے ایک مصری سفارت کار کو اغوا کر رکھا ہے ۔ ایاد علاوی نے جو اس وقت شام کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ اغوائیوں سے نبٹنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کو قانون کے سامنے لایا جائے۔ عراق ایک کے مسلح گروہ نے مصر کے ایک سفارتکار، محمد ممدوح قطب ، کو اغوا کر رکھا ہے۔ اپنے سفارت کار کے ا غوا کے بعد مصر کی حکومت نے کہا تھا کہ اس کا عراق میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ایاد علاوی کے دورہ مصر کے دوران اس متعلق کوئی معائدہ نہیں ہوا ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن جس نے مصری سفارت کار کے اغوا کی خبر دی تھی، کے مطابق مصری وزیراعظم نے کہا تھا کہ مصر عراق کی عبوری حکومت کو سکیورٹی کے سلسلے میں اپنے تجربے سے مدد دے سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||