دو تہائی ڈھاکہ ڈوب گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ ادیش میں شدید سیلاب کی وجہ سے تقریباً دو کروڑ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں یا پانی میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت ڈھاکہ کا چالیس فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ شہر کے نشیبی حصّوں میں کچی آبادیاں کئی دنوں سے سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور وہاں پر غلاظت کی وجہ سے اسہال، دست و پیچش کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ہزاروں لوگ ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ڈھاکہ کے کچھ جنوبی علاقوں میں پانی کی سطح پہلی بار اتنی بلند ہوئی ہے اور اس میں اضافہ جاری ہے۔ سیلابوں سے اب تک دو سو سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||