اہم تنصیبات، سخت حفاظتی انتظامات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں توانائی کی تنصیبات اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے منصوبے روک دیں جن میں لاس ایلاموس کی جوہری ہتھیاروں کی لیبارٹری سے غائب ہونے والی مخصوص کمپیوٹر ڈسک استعمال ہوتی ہیں۔ نیو میکسیکو سینٹر کے انیس ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ایف بی آئی سکیورٹی کی ناکامی کی چھان بین کر رہی ہے۔ امریکہ کی خفیہ ترین لیبارٹری سے گزشتہ ہفتے دو عدد سٹوریج ڈیوائس چوری ہونے کے بعد ایف بی آئی کو صورت حال سے مطلع کیا گیا۔ کہا جا رہا ہے چوری ہونے والی ڈسکوں میں خفیہ معلومات محفوظ تھیں جو جوہری خفیہ معلومات بھی ہو سکتی ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر امریکہ کی اہم تنصیبات میں کام بند کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے امور کی بھرپور چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ امریکہ میں توانائی کے وزیر سپینسر ابراہیم نے حکم جاری کیا ہے کہ وہ تمام محکمے یا ادارے اپنا کام بند کر دیں جو غائب ہونے والی مخصوص قسم کی ڈسکیں استعمال کرتے ہیں۔ لیبارٹری میں آٹھ ہزار افراد ملازم ہیں اور مینیجر حضرات ان سے بالمشافہ ملاقات کر رہے ہیں تاکہ یہ بات واضح کیا جا سکے کہ لیبارٹری کے ملازمین کی حفاظتی اور سکیورٹی کے امور سے متعلق تربیت جدید ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||