قونصل خانہ بم سے اڑانے کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں سعودی عرب کے قونصل خانے کو ایک اطلاع کے مطابق بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد قونصل خانے کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کر کے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ سعودی قونصل خانے کے آس پاس رینجرز اور پولیس کو بڑی تعداد میں تعینات اور علاقے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کو نا معلوم افراد نے ٹیلی فون پر دھمکی دی ہے کہ کراچی میں سعودی قونصل خانے کو بم دھماکے سے تباہ کر دیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکام نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی۔ پو لیس اور رینجرز نے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے فیز 5 میں واقع سعودی قونصل خانے کو گھیرے میں لے لیا اور قونصل خانے کے آس پاس سڑکوں کو ٹینکروں کے ذریعے بند کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح کے حالات ہیں اس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اس طرح کے اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔ انھوں نے سعودی قونصل خانے پر بم دھماکے کی دھمکی کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم کلفٹن ٹاون کے ٹاون پولیس آفیسرمنیر شیخ نے بتایا کہ سندھ پولیس کے سربراہ سید کمال شاہ کو اسلام آباد سے ہدایت دی گئی ہے کہ سعودی قونصل خانے سمیت شہر کے تمام قونصل خانوں پر حفاظتی اقدامات سخت کردیے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی قونصل خانے کے سامنے سڑک کو جلد کھول دیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||