BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 July, 2004, 07:10 GMT 12:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلیئر کو آمادہ کیا گیا
وزیراعظم ٹونی بلیئر
برطانوی وزرا نے ٹونی بلیئر کو منانے کی کوشش کی
بی بی سی کا کہنا ہے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے مستعفی ہونے کے متعلق سوچ بچار پر گزشتہ ماہ برطانوی کابینہ کے چار وزرا کو اس قدر تشویش لاحق ہوئی کہ انہوں نے خود وزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینے پر بذات مائل کرنے کی کوشش کی۔

برطانیہ میں گزشتہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی ناکامی پر ٹونی بلیئر مستعفی ہونے کے بارے میں غور کر رہے تھے۔

جان ریڈ، ٹیسا جاول اور چارلس کلارک نے الگ الگ ملاقاتوں میں ٹونی بلیئر کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں حکومت کی بڑی حمایت حاصل ہے جبکہ پیٹریشیا ہیویٹ نے برطانوی وزیراعظم کے نام ایک خط ارسال کیا۔

بی بی سی کے پولیٹیکل ایڈیٹر اینڈریو مار کا کہنا ہے کہ ٹونی بلیئر ’سنجیدگی سے اپنے عہدے کے بارے میں سوچ رہے تھے‘۔

برطانوی وزیراعظم کو آئندہ ماہ عراق میں مہلک ہتھیاروں کی موجودگی کی بابت شائع ہونے والی بٹلر رپورٹ کا بھی سامنا کرنا ہے۔

اینڈریو مار نے ٹونی بلیئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد