برطانوی پارلیمنٹ میں کارروائی معطل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پارلیمینٹ میں بدھ کے روز سوال جواب کے سیشن کے دوران وزیراعظم ٹونی بلئیر پر مہمانوں کی گیلری سے جامنی پاؤڈر پھیکے جانے کے بعد ایوان کی کارروائی کو معطل کر دیا گیا۔ فادر آف جسٹس نامی ایک تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مسٹر بلئیر پارلیمینٹ سے اپنے ہفتہ وار خطاب میں مصروف تھے جب ان پر پیچھے سے جامنی پاؤڈر کی ایک پڑیا پھینکی گئی۔ پارلیمینٹ کے سپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے کارروائی کو معطل کردیا۔ ٹونی بلئیر کے ساتھ بیٹھے ہوئے ان کے ڈپٹی وزیراعظم جان پریسکوٹ اور خزانہ کے وزیر گورڈن براؤن نے پڑیا پھینکے جانے کے فوراً بعد مڑ کر گیلری کی طرف دیکھا۔ بعد میں اپوزیشن کے رکن مائیکل پورٹیلو نے بعد میں بتایا کہ وزیراعظم ٹونی بلئیر پر رنگ کی دو پڑیاں پھینکی گئیں۔ ایوان کے رہنما پیٹر حین نے اس واقعے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک فوری انکوائری رپورٹ کا حکم دے دیا گیا ہے جس میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ آئندہ پالیمینٹ میں کس طرح کے سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||