عراق کے لیے امریکی سفیر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نےعراق میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے جو بدھ کو اپنے کاغذات نگران عراقی وزیر اعظم کو پیش کرے گا۔ عراق میں امریکہ کے نمائندے پال بریمر دو دن پہلے اقتدار عراق کی عبوری انتظامیہ کو منتقل کر کے ملک چھوڑ چکے ہیں۔ عراق میں امریکہ کے نئے سفیر جان نیگرو پونتے پچھلے ایک عشرے میںعراق میں پہلے امریکی سفیر ہوں گے۔ جان نیگرو پونتے امریکہ کے بہت ہی ماہر سفارت کار مانے جاتے ہیں اور پال بریمر کے چلے جانے کے بعد عراق میں امریکہ کے سب سے اعلی اہلکار ہوں گے۔ اس وقت ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی فوجی عراق میں موجود ہیں۔ اقتدار کی منتقلی کے بعد امن و عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانا اب نئی انتظامیہ کے سربراہ ایاد علاوی کی ذمہ داری ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی انتظامیہ ملک کی ابتر صورتحا ل کو بہتر بنانے کے لیےملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||