BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 June, 2004, 07:08 GMT 12:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں انتقالِ اقتدار
اقتدار کی منتقلی کا کام پہلے سے طے شدہ شیڈول سے دو دن قبل کیا
اقتدار کی منتقلی کا کام پہلے سے طے شدہ شیڈول سے دو دن قبل کیا جارہا ہے
عراق میں امریکی انتظامیہ نے پیر کے روز بغداد میں منعقد ہونے والی ایک سادہ سی تقریب میں ملک کی عبوری حکومت کو اقتدار منتقل کر دیا ہے۔

گزشتہ برس طے کیے گئے منصوبے کے مطابق امریکی حکام نے عراقی عوام کو خومختاری منتقل کرنے کے لیے تیس جون کی تاریخ مقرر کی تھی۔ تاہم اب یہ کام مقررہ تاریخ سے دو روز قبل ہی کر دیا گیا ہے۔

اس تقریب میں شرکت کرنے کے بعد امریکی منتظم پال بریمر نے عراق چھوڑ دیا ہے اور وہ بغداد ایئر پورٹ سے کسی نامعلوم مقام کی طرف پرواز کر گئے ہیں۔

News image
پال بریمر اور ایاد علاوی

عراق کے امریکی منتظم پال بریمر نے خودمختاری کی دستاویزات ایک عراقی جج کے سپرد کیے۔ پال بریمر نے کہا کہ عراق اب خود مختار ہونے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج عراق کو آزاد کرانے ہی آئی تھیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اقتدار کی جلد منتقلی کا مقصد عراق میں شدت پسندوں کے حملوں کو روکنا ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل عراق کے عبوری وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نےکہا تھا کہ امریکی حکام تیس جون کے بجائے پیر کو ملکی اختیارات عراق کی عبوری حکومت کو منتقل کر رہے ہیں۔

ہوشیار زیباری نے نیٹو ممالک کی طرف سے عراق کی سیکیورٹی فورس کی تربیت کا وعدہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے فرانس اور جرمنی کی طرف سے دی جانے والی اس تجویز کی تائید کی ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورس کی تربیت کا کام عراق کے علاوہ کسی اور ملک میں کیا جائے۔

عراق کی عبوری حکومت کے حکام استنبول میں نیٹو ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ عراق کی مزید مدد کرنے کی درخواست کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد