BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 June, 2004, 02:19 GMT 07:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کانفرنس میں مقتدی کو دعوت
News image
عراق میں اگلے مہینہ ایک قومی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں عراق کی عبوری حکومت کی مشاورت کے لئے ایک سو اراکین پر مشتمل ایک قومی کونسل منتخب کی جائے گی-

اس کانفرنس میں ایک ہزار نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے- کانفرنس کی تیاری کرنے والی کمیٹی نے امریکی مخالف شعیہ رہنما مقدی الصدر کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

کمیٹی کے صدر فواد معصوم نے مقتدی الصدر کو مدعو کرنے کے فیصلہ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک مقتدی الصدر کا تعلق ہے تو انہوں نے اپنی ملیشیا کو سیاسی تنظیم میں بدلنے کا عمل شروع کردیا ہے ’جسے ہم مثبت سمجھتے ہیں- ‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس امر کے باوجود کہ ان کی ملیشیا برقرار رہتی ہے یا نہیں الصدر ایک سیاسی قوت کے طور پر برقرار رہیں گے لہذا انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئ ہے-‘

مقتدی الصدر نے گذشتہ اپریل میں جب ان پر ایک شیعہ رہنما کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا ، عراق میں قابض امریکی فوجوں کے خلاف مسلح جدوجہد شروع کی تھی۔

اس مہینہ کے اوائل میں اس بنا پر ان سے صلح کا سمجھوتہ ہوا تھا کہ وہ اپنی ملیشیا نجف اشرف سے واپسں بلالیں گے اور ان پر فی الحال شیعہ رہنما کے قتل کے الزام میں مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔

اس دوران عراق کی عبوری انتظامیہ کے وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں جب نئی عبوری حکومت اختیارات سبنھالے گی تو سیکورٹی دستوں کی تشکیل نو کی جائے گی تا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بہتر حالات پیدا ہو سکیں -

انہوں نے کہا کہ عراق کی سرحدی پولیس کو مضبوط بنایا جائے گا تا کہ باہر سے عراق میں آکر لڑنے والوں کو روکا جا سکے۔

ادھر عراق میں اتوار کو بھی کئی مقامات پر جھڑپیں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اتوار کو انبر کے قریب ایک امریکی میرین مارا گیا جبکہ سمارا میں مزاحمت کار عراقیوں اور امریکی فوج کے درمیان لڑائی میں آٹھ عراقی ہلاک ہوگئے جبکہ کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ایاد علاوی نے فالوجہ میں امریکی میزائل حملے کا دفاع کیا جس میں بیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انہوں نے وہی کہا جو گزشتہ روز امریکی فوج نے کہا تھا یعنی جس گھر کو نشانہ بنایا گیا اسے دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد