عراق کے نائب وزیر خارجہ قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے عبوری نائب وزیر خارجہ بسام کبہ دارالحکومت بغداد میں ایک حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراق کے وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق بسام کبہ ہفتے کی صبح شہر کے الا عظمیہ علاقے سے گزر رہے تھے جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی فائرنگ کر دی۔ ترجمان نے کہا کہ کبہ کے پیٹ میں گولیاں لگی۔ انہیں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ نائب وزیر خارجہ کے ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ سے انہیں صدمہ پہنچا ہے لیکن یہ ان کے لیے حیران کن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ توقع کر رہے تھے کہ جیسے جیسے تیس جون کو عراق میں اقتدار عبوری انتظامیہ کو حوالے کرنے کا وقت قریب آئے گا اس طرح کے واقعات پیش آئیں گے۔ تاہم عراق میں مارچ کے بعد سے سخت گیر موقف رکھنے والے شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر، جو مارچ کے بعد سے امریکی فوج کے خلاف مزاحمت کرتے رہے ہیں، عبوری انتظامیہ کی مشروط حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ الصدر نے اپنے حمایتیوں کو عراقی سیکیورٹی حکام پر حملوں سے منع کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||