BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 June, 2004, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف میں چھ ہلاک
نجف میں لڑائی جاری ہے
علاقے میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں جاری ہیں
نجف میں شیعہ مزاحمت کاروں اور عراقی پولیس کے درمیان جھڑپ میں چھ عراقی ہلاک ہو گئے ہیں ـ

یہ تازہ جھڑپ امریکہ اور شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی مہدی آرمی کے درمیان ہونے والی جنگ بندی اور شہر میں عراقی پولیس کا گشت شروع ہونے کے چند ہی دنوں بعد ہوئی ہے ـ لڑائی بدھ کی رات شروع ہوئی اور جمعرات کی صبح تک جاری رہی ـ

ہلاک ہونے والوں میں پولیس والے، مزاحمت کار اور دو شہری شامل ہیں جبکہ انتیس لوگ زخمی ہوئے ہیں ـ

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں امریکی فوجی ملوث نہیں تھے ـ

نجف میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب عراقی پولیس نے ایک بس سٹاپ کے قریب مبینہ چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی ـ

اس کے بعد نقاب پوش افراد نے قریبی پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیاـ لڑائی اس وقت شدید ہو گئ جب مزاحمت کاروں نے دوسرے پولیس سٹیشن پر بھی قبضہ کر لیاـ

امریکہ کے تعینات کردہ نجف کے گورنر نے دھمکی دی ہے کہ اگر علاقے میں تشدد کے واقعات ہوتے رہے تو موجودہ جنگ بندی نہیں چلے گی ـ

اس کے علاوہ بغداد میں بدھ کے روز ایک حملے میں زخمی ہونے والا امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے ـ

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد