عراق کی حالت تشویشناک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ عراق میں اقتدار کے تبادلے سے پہلے وہاں کی حفاظتی حالت مزید بگڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اس تشویش کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عراق میں ہو نے والے ان حملوں کے بعد کیا ہے جن میں سو کے لگ بھگ افراد مارے گئے ہیں۔ جمعہ کو بھی بغداد میں ایک دھماکہ ہوا جس میں دو پولیس والے مارے گئے۔ بغداد کے شمال مشرقی شہر بقوبہ کے پولیس سٹیشن پر ہونے والے حملے میں مزید تین افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاع ہے۔ فلوجہ میں عراقی جنگجوؤں اور امریکی افواج کے درمیان تصادم میں کم سے کم دو عراقی جنگجوؤں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ امریکی افواج کے مطابق انہوں نے فلوجہ میں اس گھر پر ہوائی بمباری کی جس کا استعمال ابو مصیب الزرقاوی کے حامی اسلامی جہادی کر رہے تھے۔ الزرقاوی کی تنظیم نے جمعرات کو ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||