برطانوی اہلکاروں پر مقدمہ: ایران | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کی بحری حدود کے اندر گھس آنے والی تین برطانوی کشتیوں کے عملے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ ایران میں برطانونی سفارت کار ایران اور عراق کے درمیان سمندر میں برطانوی بحریہ کی تین کشتیوں کے پکڑے جانے کے بعد تہران میں حکام کے ساتھ فوری مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایرانی افسران کا کہنا ہے کہ یہ کشتیاں اجازت کے بغیر ان کے علاقے میں داخل ہوئی ہیں۔برطانوی بحریہ کے آٹھ افسران جو ان کشتیوں پر سوار تھے پوچھ گچھ کے بعد اب بھی ایران کی حراست میں ہیں۔ ایرانی ٹی وی نے ان کی فلم بھی بنائی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ کشتیوں پر ملنے والے ہتھیار اور نقشے ضبط کر لئے گئے ہیں۔ برطانیہ میں وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فوجی سمندر میں گشت کرنے والی عراقی فوج کو تربیت دے رہے تھے اور بھٹک کر ایرانی سرحد میں چلے گئے ہوں گے۔ تہران میں برطانوی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس افسوسناک غلطی تھی اور اس معاملے کو حل کی کشش کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||