BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 March, 2004, 20:44 GMT 01:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی خدشات دور کریں گے: ایران
ایران
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ حسن روحانی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کا معاملہ اقوام متحدہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سخت تر معائنے کے لیے اضافی سمجھوتے پر دستخط کرکے ایران نے امریکہ کی یہ سازش ناکام بنادی کہ ایرانی جوہری پروگرام کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے آیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام پر جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے خدشات دور کرے گا اور ساتھ ہی یہ بھی چاہے گا کہ اس معاملے کو اب حتمی طور پر ختم کردیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو ایٹمی کلب میں ایران کی شمولیت کو قبول کرنا چاہیے اور ساتھ ہی اس حق کو بھی کہ ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔

ایران نے اپنی تمام جوہری سرگرمیوں کے اعلان کا وعدہ کیا تھا لیکن گزشتہ ماہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران پر تنقید کی تھی کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔

رپورٹ میں ایران پر زیادہ افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے تکنیکی ڈیزائن سے ادارے کو آگاہ نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور یہ بھی کہ ایران نے پلوٹونئیم کے تجربات کیے تھے جس سے جوہری دھماکہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کا الزام عائد کرتا ہے لیکن ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر معطل کرنے کا خیرمقدم کیا تھا کہ اس سے اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔

ادارے کے مطابق ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کے آلات کی آزمائش اور اندرون ملک ان آلات کی تیاری روکنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

مسٹر حسن روحانی کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے کہ اقوام متحدہ کا جوہری توانائی کا ادارہ اپنے بورڈ کے ہفتہ بھر جاری رہنے والے اجلاس میں ایران اور آئی اے ای اے کے مابین ہونے والے تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لینے والا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد