BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 October, 2003, 18:37 GMT 23:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورپی وزرائے خارجہ ایران میں
ایران کا جوہری پروگرام
عالمی ادارے کے سربراہ محمد البرادعی

یورپی یونین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد تہران گیا ہے تاکہ ایرانی جوہری پروگرام کے بحران کو کسی طرح رفع کرایا جاۓ۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزراۓ خارجہ پر مشتمل یہ وفد، توقع ہے کہ ایران کو پیش کش کرے گا کہ اگر وہ اپنی جوہری سہولتوں کے سخت تر معائنے کے لۓ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کا مطالبہ قبول کرلے تو اس کے پر امن جوہری پروگرام میں یہ ملک اس کی مدد کریں گے۔

برطانوی وزیرِ خارجہ جیک اسٹرا، فرانسیسی وزیرِخارجہ ڈومنیک دو ولیپاں اور جرمن وزیرِ خارجہ جوشکا فشر منگل کو تہران میں ایرانی صدر محمد خاتمی سے مشترکہ طور پر ملاقات کر رہے ہیں تاکہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے بارے میں بین الااقوامی تشویش پر بات ہو سکے۔

واضح رہے کہ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران کو یہ ثابت کرنے کے لۓ اس ماہ کے آخر تک کی مہلت دی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔

بین القوامی ادارے نے ایران سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی سمجھوتے کے علاوہ اپنے پروگرام کی مزید نگرانی کے لۓ اضافی پابندیاں بھی قبول کر لے۔

اس سلسلے میں فریقین نے گزشتہ ہفتے بات چیت کی ہے۔سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سمجھوتے پر آمادہ کرنے کے لۓ فرانس جرمنی اور برطانیہ نے نہ صرف ایران سے خفیہ بات چیت کی ہے بلکہ تکنیکی امداد کی بھی پیش کش کی ہے۔

ایرانی صدر محمد خاتمی نے کہا ہے کہ وہ اس مناقشے کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔البتہ ایران جوہری ٹیکنولوجی کے پرامن استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

اگر مغربی سفارتکاری کے نتیجے میں ایران نے اپنی جوہری تنصیبات کی اچانک معائنہ کاری کے حق کو تسلیم کر لیا تو ایران بین الاقوامی جوہری ادارے سے اس طرح کا سمجھوتہ کرنے والا اسی واں ملک ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد