BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 June, 2004, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل میں داخلے کی اجازت
سخت اسرائیلی اقدامات سے غزہ کی معیشت متاثر ہوئی
سخت اسرائیلی اقدامات سے غزہ کی معیشت متاثر ہوئی
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے پانچ سو فلسطینی محنت کشوں کو اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تین ماہ قبل اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حماس کے رہنما شیخ احمد یاسین کی ہلاکت کے بعد فلسطینی محنت کشوں کے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اسرائیلی حکام نے سکیورٹی انتظامات میں اس خطرہ کے پیش نظر سختی کر دی تھی کہ احمد یاسین کی ہلاکت کے بعد حماس کی طرف سے بڑی جوابی کارروائی کا خدشہ تھا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے ایک جائزے کے بعد اب انہیں اندازہ ہوا ہے کہ کچھ فلسطینی محنت کشوں کو اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔ اور پانچ سو فلسطینی محنت کشوں کے غزہ میں داخل ہونے سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر دو میں سے ایک محنت کش بے روزگار ہے اور ہر تین میں سے دو خاندان خط غربت سے نیچے کی سطح پر زندگی گزار رہے ہیں۔ انتفادہ سے قبل ہزارہا فلسطینی روزگار کی تلاش میں اسرائیل جایا کرتے تھے۔

اب بعض محنت کشوں کے اسرائیل میں داخلے کی اجازت ملنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کے اس اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کہ حماس کی جانب سے کسی حملے کے خطرے میں کمی آئی ہے۔

گزشتہ مارچ میں اسرائیلیوں کی جانب سے اسلامی شدت پسند تنظیم حماس کے روحانی پیشوا شیخ احمد یٰسین کی ہلاکت پر حماس نے اسرائیل کو زبردست جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی لیکن خود حماس کو کئی صدمات سے دوچار ہونا پڑا۔

اسرائیل نے غزہ میں حماس کی سیاسی قیادت کا صفایا کرڈالا ہے اور غرب اردن میں تنظیم کی عسکری قوت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

حماس پر مصر اور خود فلسطینی حکام کا بھی دباؤ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے انخلاء کے وعدے کی تکمیل کے لیے حماس کو خاموش ہی رہنا چاہیے۔

ادھر اسرائیل بھی اس سلسلے میں سفارتی دباؤ محسوس کرسکتا ہے۔ امریکہ اسرائیل سے کہتا رہا ہے کہ وہ ان کڑے اقدامات میں نرمی اختیار کرے جو فلسطینی معیشت کا گلا گھونٹے ڈال رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد