BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 June, 2004, 00:51 GMT 05:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی فیصلے پر امریکی خیرمقدم
 یروشلم میں مظاہرہ
انخلا کے منصوبے کی حمایت میں یروشلم میں ہزاروں لوگوں نے جلوس نکالا
بش انتظامیہ نے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجوں کی واپسی کے متنازعہ منصوبے کی منظوری کو سراہا ہے۔

اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم ایریئل شیرون کے غزہ کی پٹی سے انخلاء کے متنازعہ منصوبے کی اصولی طور پر منظوری کل دی تھی۔

بش انتظامیہ نے اس منصوبے کو ’تاریخی اور جرات مندرانہ‘ قرار دیا ہے۔

منصوبے کی تحریک چودہ کے مقابلے میں سات ووٹوں سے منظور کر لی گئی۔ گو کہ فوجوں کی بالآخر واپسی کی منظوری تو دے دی گئی لیکن حکومت نے غزہ کی پٹی سے یہودی نوآبادیوں کو گرانے کے مسئلے پر فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ غزہ کی بستیاں اٹھارہ ماہ میں ختم کردی جائیں گی۔

یروشلم میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہناہے کہ منظوری کے فیصلے سے شیرون کو حکومتی اتحاد برقرار رکھنے میں تو مدد ملے گی تا ہم اس کی اہمیت اتنی نہیں جتنی کہ غزہ کی پٹی سے یہودی نوآبادیوں کو گرانے کے فیصلے کی ہوتی۔

خیال کیا جاتا تھا کہ دو وزراء کی برطرفی کے بعد شیرون معمولی اکثریت سے منصوبہ منظور کرا سکیں گے۔ برطرف وزراء میں سے ایک بینی ایلون برطرفی کا خط نہ لینے کی غرض سے غائب ہوگئے۔ بعد میں وہ اجلاس کے لئے واپس آ گئے مگر اٹارنی جنرل نے انہیں ووٹ ڈالنے سے منع کر دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد