BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 June, 2004, 06:19 GMT 11:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد بم دھماکہ میں 35 ہلاک
تباہ شدہ گھر
حملے میں عراقی فوج میں شامل ہونے والے رضاکاروں کو نشانہ بنایا گیا
عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک فوجی بھرتی کے مرکز پر کار بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب پینتیس سے زائد بتائی جارہی ہے جبکہ ایک سو چالیس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بڑی تعداد میں زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے بغداد کے دو ہسپتالوں میں لایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ بلاد کے قصبے میں بھی چھ عراقیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب آتشگیر مواد سے بھری گاڑی سو افراد کے مجمع میں گھس گئی جو رضاکارانہ طور پر فوج میں تعیناتی کے لیے مرکز کے باہر قطاروں میں جمع تھے۔

دھماکے سے ملبہ چار سڑک والی ہائی وے پر دور دور تک بکھر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خون سے سرخ ہونے والی سڑک پر ایک توپ کے گولے کا خول بھی دیکھا گیا ہے۔

عراقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ متاثرین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

فوجی بھرتی کا یہ مرکز بغداد کے مغرب میں ایک پرانے ایئر پورٹ کی عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ پہلے اسے بطور فوجی اڈہ استعمال کیا جاتا تھا تاہم فروری میں ایک کار بم حملے کے بعد اسے فوجی بھرتی کا مرکز بنادیا گیا۔ اس حملے میں سینتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد