امریکی فوجیوں سمیت 11 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ہونے والے مختلف بم حملوں میں امریکی فوجیوں سمیت کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شمالی شہر موصل میں شہر کے میئر کے دفتر کے باہر ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ میئر سمیع الحاج عیسیٰ جو مقامی سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ہیں حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ موصل میں اس کے ایک فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ بغداد کے شمال مشرقی شہر باقعوبہ میں بھی ایک امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا۔ امریکی حکام کے متعلق ایک شخص نے ایک کار میں اپنے آپ کو اڑا دیا۔ خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک امریکی فوجی اور ایک عراقی ہلاک ہو گیا۔ ایک اور واقع میں انبار صوبے میں ایک میرین کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||