عراق: 18 عراقی، 5 غیرملکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنیچر کو عراق میں مختلف حملوں میں اٹھارہ عراقی اور پانچ غیر ملکی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ہونے والے ایک مبینہ کار بم دھماکے میں کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ دوسرے حملوں میں بارہ عراقی اور ایک برطانوی شہری ہلاک ہوا ہے۔ القاعدہ کے ایک رکن ابو مصاب الزرقاوی سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کار کے ذریعہ خودکش حملہ انہوں نے کروایا ہے۔ بغداد سے تیس کلومیٹر دور واقع تاجی میں امریکی اڈہ کے گیٹ پر ہونے والے اس کار بم دھماکہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عراقی مزاحمت کار ملک میں امریکی قیادت والی انتظامیہ میں شامل عراقی پولیس اور سکیورٹی کے افسران کو عموماً حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ حالیہ حملہ عراق میں اقتدار کی منتقلی کے مرحلے سے چند ہفتے پہلے کیا گیا ہے۔ ملک کے نئے وزیراعظم ایاد علاوی کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت تک غیرملکی افواج کی موجودگی ضروری ہے جب تک عراقی یہ ثابت نہ کر دیں کہ وہ سکیورٹی خود سنبھال سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||