BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں تشدد، پانچ ہلاک
دھماکہ سڑک کے کنارے لگائے گئے ایک بم سے کیا گیا
عراق میں تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آئی
عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے کی طرف جانے والی ایک اہم شاہراہ پر مسلح مزاحمت کاروں نے گھات لگا کر ایک گاڑی پر حملہ کیا اور اس میں سوار تین افراد کو ہلاک کر دیا۔

امریکی فوج کے مطابق تینوں افراد سکیورٹی کنٹریکٹرز تھے۔

ایک اور واقعہ میں بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور تین دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔

بم کو سڑک کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جو امریکی پٹرول کے وہاں آتے ہی پھٹ گیا۔

دریں اثناء بندوق برداروں نے اس شخص کے بھائی کو ہلاک کر دیا ہے جس نے صدام حسین کے دونوں بیٹوں اودے اور قصے کی موصل میں موجودگی کی مخبری کی تھی۔ دونوں کو گزشتہ سال جولائی میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

شمالی شہر موصل سے حکام نے اطلاع دی ہے کہ نواف زیدان کے بھائی صالح زیدان ایک کار میں جا رہے تھے کے ایک دوسری کار میں آنے والے افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے وہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ کار میں سوار ان کے تین ساتھی زخمی ہو گئے۔

ضالح زیدان کو اس سے قبل بھی موت کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ نواف زیدان نے موصل کے ایک گھر میں صدام حسین کے بیٹوں اودے اور قصے کی کوجودگی کے بارے میں مخبری کر کے تیس ملین ڈالر کا انعام حاصل کیا تھا۔

دوسری طرف نجف سے آنے والی اطلاعات کے مطابق شہر میں زندگی معمول پر واپس آنا شروع ہو گئی ہے اور کسی قسم کے لڑائی کے واقعات کی کوئی خبر نہیں آئی۔

عراقی پولیس ڈیوٹی پر واپس آ گئی ہے اور سکولوں میں کلاسیں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد