چار امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں چار امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ صدر شہر کے قریب ہوا۔ ایک امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل عراق کے شہر نجف میں شیعہ رہنما مقتدی الصدر اور امریکی فوج کے درمیان ایک نیا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت جیش مہدی کے ارکان شہر چھوڑ دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے ایک ترجمان نے کہا کہ مقتدی الصدر اگلے دو دنوں میں شہر سے اپنے حامیوں کے انخلاء پر رضامند ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی سے کئی گھنٹے مذاکرات کرنےکے بعد شیعہ رہنماوں نے کہا کہ امریکی فوج اپنی جگہ رہے گی تاہم نجف کے گورنر سے کہا گیا ہے وہ عراقی کی سکیورٹی فورس کو شہر میں گشت کرنے کے لیے تعینات کریں۔ امریکی حکام نے ابھی تک اس معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ اس سے پہلے جمعرات امریکی فوج اور مقتدی الصدر کے حامیوں میں جھڑپوں کے دوران نجف کے ہزاروں شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے۔ مقتدی الصدر اور امریکی فوج میں اس سے پہلے بھی نجف میں لڑائی بند کرنے کے بارے میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||